لطیفہ بازی کے معنی
لطیفہ بازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَطی + فَہ + با + زی }
تفصیلات
iعربی سے ماخوذ اسم |لطیفہ| کے ساتھ فارسی مصدر |باختن| سے مشتق صیغۂ امر |باز| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |لطیفہ بازی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء، کو "نشتر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
لطیفہ بازی کے معنی
١ - لطیفہ کہنا یا سنانا، بذلہ سنجی، خوش طبعی کی باتیں۔
"سیاسی بحثیں جاری رہتیں اور لطیفہ بازی کے دور بھی ہوتے۔" (١٩٨٨ء، احوال دوستاں، ٧٠)