لعل بد خشاں کے معنی

لعل بد خشاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَع + لے + بَدَخ + شاں }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لعل| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |بدخشاں| لگانے سے مرکب اضافی |لعل بدخشاں| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لعل بد خشاں کے معنی

١ - بدخشاں میں پایا جانے والا لعل، بدخشاں کے معدن سے نکالا جانے والا لعل، اعلٰی درجے کا لعل، سرخ رنگ کا بدخشانی قیمتی پتھر۔

 تبسم کی لہروں میں روئے نگاریں شب ماہ میں تاب لعل بدخشاں (١٩٤٧ء، سرود و خروش، ٦٧)