لڑکھڑاہٹ کے معنی
لڑکھڑاہٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَڑ + کَھڑا + ہَٹ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ فعل |لڑکھرانا| کا حاصل مصدر |لڑکھڑاہٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "اثبات و نفی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["لڑکھڑانا "," لَڑْکَھڑاہَٹ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : لَڑْکھڑاہَٹیں[لَڑ + کَھڑا + ہَٹیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : لَڑْکَھڑاہَٹوں[لَڑ + کَھڑا + ہَٹوں (و مجہول)]
لڑکھڑاہٹ کے معنی
١ - ڈگمگاہٹ، تزلزل، لغزش۔
"خیر حافظے کی لڑکھڑاہٹ ہم سب سے ہو جاتی ہےپھر شعر ایسا ہے کہ ہر آدمی کو اپنا معلوم ہوتا ہے۔" (١٩٨٦ء، بازگشت و باز یافت، ١١٥)
لڑکھڑاہٹ کے مترادف
لغزش
لڑکھڑاہٹ english meaning
["stumbling","tripping"]