لغو گوئی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word laghw-goi meanings and details
لغو گوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَغْو + گو (و مجہول) + ای }
تفصیلات
iعربی سے ماخوذ صفت |لغو| کے ساتھ فارسی مصدر |گفتن| سے مشتق صیغۂ امر |گو| بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ |ی| لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب |لغو گوئی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "مناظر احسن گیلانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
لغو گوئی کے معنی
١ - بے ہودہ گوئی، بے ہودہ باتیں کرنا، بکواس، بے معنی گفتگو۔
"کسی ہوشیار اور تیز طبیعت کے آدمی کے لیے لغو گوئی، تفریح طبع کا سامان اس وقت تک نہیں ہو سکتا کہ جب تک اس کی طبیعت میں اس قدر شگفتگی نہ ہو۔" (١٩٨٤ء، مقاصدو مسائل پاکستان، ٢٣١)
لغو گوئی or laghw-goi english Translation
["frivolous or nonsensical talk; thoughtless and improper conversation"]