لنگوٹیا

{ لَن (ن غنہ) + گو (و مجہول) + ٹِیا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لنگوٹی| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ تذکیر و نسبت لگانے سے |لنگوٹیا| بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد ندائی : لَنْگوٹِیے[لَن (ن غنہ) + گو (و مجہول) + ٹِیے]
  • جمع : لَنْگوٹِیے[لَن (ن غنہ) + گو (و مجہول) + ٹِیے]
  • جمع غیر ندائی : لَنْگوٹِیوں[لَن (ن غنہ) + گو (و مجہول) + ٹِیوں (و مجہول)]

لنگوٹیا کے معنی

١ - لنگوٹ بند۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

"طرح طرح کے پتنگ ہے . طوقیہ، خربوزیہ، لنگوٹیہ۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٤١:٤)

٢ - لنگوٹ دار پتنگ۔

"صاحب مولانا کے قیامِ حیدر آباد دکن کے زمانے کے لنگوٹیے تھے۔" (١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ٧٠)

٣ - گہرا یار، بچپن کا دوست۔

مرکبات

لنگوٹیا یار