ابرو کے معنی

ابرو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَب + رُو }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ پہلوی میں "بُرُوْک| اوستائی زبان میں |بُرُوَت| اور سنسکرت میں |بُھرُو| مستعمل ہے۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ اردو میں ان زبانوں میں سے داخل ہوا ہو یا پھر اوستائی یا پہلوی سے فارسی زبان کے راستے سے اردو میں آیا ہو۔ البتہ قرین قیاس فارسی ہی ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھوں","بھویں","(تصوف) (١) وہ تجلی جو الہام غیبی یا کلام کی صورت میں سالک کے دل پر وارد ہوتی ہے، (٢) صفات الٰہیہ، (٣) قاب قوسین","آئی بروز","آنکھ کے اوپر کی محراب نما ہڈی پر دو طرفہ بالوں کی لکیر","آنکھوں کے اوپر والے ہلالی شکل کے بال","آنکھوں کے اوپر ہلالی شکل کے بال","محراب چشم","نیم ہلال","وہ جگہ اور بال جو آنکھوں کے پپوٹوں سے اوپر اور ماتھے سے نیچے بشکل قوس ہوتے ہیں۔ جب چار ابرو کہیں گے تو وہاں بھویں\u2018 موچھیں\u2018 داڑھی اور سر کے بالوں سے مراد ہوگی۔ اس کی صفت عشوہ ساز\u2018 پرخم\u2018 مشکیں\u2018 طاق\u2018 قوس\u2018 کمان وغیرہ آتی ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَبْرُوئیں[اَب + رُو + ئیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : اَبْرُوؤں[اَب + رُو + ؤں (و مجہول)]

ابرو کے معنی

١ - آنکھ کے اوپر کی محراب نما ہڈی پر دو طرفہ بالوں کی لکیر، بھوں، بھویں۔

 کچھ اشاروں ہی سے کہہ دے تری چتون کے نثار کس پہ تولے ہوئے تلوار ہے ابرو تیرا (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٥)

٢ - [ تصوف ] وہ تجلی یا الہام غیبی یا کلام کی صورت میں سالک کے دل پر وارد ہوتی ہے۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 3)

٣ - [ تصوف ] صفات الٰہی (مصباح التعرف لارباب التصوف، 3)

٤ - [ تصوف ] قاب قوسین۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 3)

ابرو کے جملے اور مرکبات

ابروے کشیدہ

ابرو english meaning

the eye-brow.delayeyebrowheedlessnesslazinessnegligenceremissness

شاعری

  • کیونکہ نقاش ازل نے نقش ابرو کا کیا
    کام ہے اِک تیرے مُنہ پر کھینچنا شمشیر کا
  • ہم کشتگان عشق ہیں ابرو و چشمِ یار
    سر سے ہمارے تیغ کا سایا نہ جائے گا
  • مژگان و چشم و ابرو سب ہیں ستم کی مائل
    ان آفتوں سے دل ہم کیونکر بچا رکھیں گے
  • اس ابرو کماں پر جو قرباں ہیں ہم
    ہمیں کو نشانہ بناتے ہیں لوگ
  • ڈالیئے دل پر نگاہیں جنبشِ ابرو کے بعد
    دیکھ لیتے ہیں کماں کا زور پہلے تیر سے
  • تیغ ابرو کو جو آنکھوں کا اشارہ ہوگا
    آپ کا نام ہو اور کام ہمارا ہوگا
  • لڑیں ہیں کیوں ترے مڑگان و ابرو یار آپس میں
    ادھر خنجر نکلتا ہے ادھر تلوار آپس میں
  • ڈال دے گا سینہ غیرت سپر میدان میں
    تیح ابرو ہی نظر آئے گی ہر سو آختہ
  • پوچھے اپنی تیغ ابرو سے ہماری سرگزشت
  • پوچھے اپنی تیغ ابرو سے ہماری سرگزشت
    سو یہ کب ہوا آسمان پر ہے دماغ اس ماہ کا

محاورات

  • ابرو پر (ابرو پہ یا میں) بل (ابرو شکن) آنا / ہونا
  • ابرو پر (ابرو پہ) بل (ابرو شکن) پڑنا
  • ابرو پر (ابرو پہ) میل آنا
  • ابرو پر (یا میں) بل آنا (یا پڑنا)
  • ابرو پر گری مارنا
  • ابرو پر میل نہ آنا
  • ابرو میں بل آنا یا پڑنا یا چیں آنا
  • ابرو میں چین کرنا
  • ابرو میں چین ہونا
  • ابرو میں گانٹھ باندھنا

Related Words of "ابرو":