لومڑی کے معنی

لومڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُوم + ڑی }{ لوم (و مجہول) + ڑی }

تفصیلات

١ - ایک چھوٹے سے جانور کا نام بلی کے برابر ہوتا ہے اور اکثر شیر کے آنے سے چلاتا پھرتا ہے، (کنایتہً) عیّار، مکار، گربۂ مسکیں، بگلا بھگت۔, iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چھوٹے سے جانور کا نام جو بلّی کی برابر ہوتا اور اکثر شیر کے آنے سے چلاتا پھرتا ہے","ایک درندہ جو بلی سے بڑا ہوتا ہے اس کی دم گھپے دار ہوتی ہے","بگلا بھگت","چال باز","دغا باز","گربہ مسکیں"]

اسم

اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لومَڑ[لو + مَڑ (و مجہول)]
  • جمع : لومْڑِیاں[لوم (و مجہول) + ڑِیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لومْڑِیوں[لوم (و مجہول) + ڑِیوں (و مجہول)]

لومڑی کے معنی

١ - ایک چھوٹے سے جانور کا نام بلی کے برابر ہوتا ہے اور اکثر شیر کے آنے سے چلاتا پھرتا ہے، (کنایتہً) عیّار، مکار، گربۂ مسکیں، بگلا بھگت۔

"وہ میرے قدموں میں پس کر لومڑی کا بچہ ایسا رہ جاتا ہے۔" (١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٤٢٢)

١ - ایک چھوٹے سے جانور کا نام جو بلی کے برابر ہوتا ہے اور اکثر شیر کے آنے سے چلاتا پھرتا ہے، (کنایۃ) عیار، مکار، گربۂ مسکیں، بگلا بھگت۔

لومڑی کے مترادف

عیار

ثعلب, دمنہ, دیوچہ, روباہ, رُوباہ, زالو, زلو, شلوک, شلک, عیّار, فریبی, لومبا, لومبڑی, لومڑ, لوکھڑی, مکار, مکّار

لومڑی english meaning

a foxfoxvixen

شاعری

  • کالج و اسکول کی بجتی ہے ہر سو تومڑی
    چار دونی آٹھ ہیں اور فا کس معنی لومڑی

محاورات

  • ایک شیر مارتا ہے تو سو گیدڑ کھاتے ہیں / لومڑیاں کھاتی ہیں
  • ایک شیر مارتا ہے سو لومڑیاں کھاتی ہیں
  • سسا گادڑ لومڑی ڈرپوک توانکو جان۔ مانس کو کر دیکھ کر تحنے لگیں پران
  • لومڑی کے شکار کو جائیے تو شیر کا سامان کیجئے، شیر کا سامان چاہئے
  • ڈریں لومڑی سے نام دلیر (شیر) خاں
  • کوٹھے ‌اوپر ‌تومڑی ‌کیا ‌دیوے ‌گی ‌‌سومڑی ‌(لومڑی)

Related Words of "لومڑی":