تپ محرقہ کے معنی
تپ محرقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَپے + مُح (ضمہ م مجہول) + رِقَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تپ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |محرقہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["میعادی بخار","ٹائفائیڈ بخار"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تپ محرقہ کے معنی
١ - وہ بخار جس میں شدت حرارت کی وجہ سے بدن بری طرح پھنکنے لگے، انگریزی: Typhiod ٹائی فائد، میعادی بخار۔
"تپوں میں یہ گرمی کو دور کرتا ہے . تپ محرقہ Typhiod . کو مفید ہے۔" (١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٨٢:١)
٢ - دق کے مرض کا بخار، (ٹی بی) جو اعضاسے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے۔
"محمد علی شاہ ٥ ربیع الثانی سنہ و تاریخ مذکورہ مدت ٥ سال ١٠ یوم عارضہ تپ محرقہ مدفوں اما باڑہ حسین آباد۔" (١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ١٤:١)
تپ محرقہ english meaning
typhoid fever