لٹکا کے معنی

لٹکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَٹ + کا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ مصدر |لٹکنا| سے حاصل مصدر |لٹک| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ نسبت و تذکیر لگانے سے |لٹکا| بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر)لٹکانا کا","(ماضی) لٹکنا کی","تبدیر نا شغل","تیر بہدف دوا","چلتا ہوا نسخہ","دل بہلاؤ","عجیب بات","عمل حب","وہ جو لٹک رہا ہو","کسی کو اپنے سے الجھا لینے کا منتر"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : لَٹْکے[لَٹ + کے]
  • جمع : لَٹْکے[لَٹ + کے]
  • جمع غیر ندائی : لَٹْکوں[لَٹ + کوں (و مجہول)]

لٹکا کے معنی

١ - عمل، جادو، منتر، ٹوٹکا، ٹونا۔

 جادو کر کر بُوا بن گیا محسن اپنا یاد اس ریختی والے کو ہے لٹکا کیسا (١٩٢١ء، دیوان ریختی۔ ١٩)

٢ - ہاتھ کی صفائی کا کھیل، کرتب، شعبدہ بازی، کرشمہ۔

"کچھ لٹکے فقیروں میں بھی سینہ سہ سینہ چلے آتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٥١:٢)

٣ - (مطلب براری کو موثر اور آزمودہ ترکیب) گن، ہنر، چٹکلا۔

"ہم ذیل میں چند آسان لٹکے بناتے ہیں جو انشاء اللہ کارآمد اور تیر بہدف ثابت ہونگے۔" (١٩٣٥ء، صلائے عام، ١٣٦)

٤ - داؤ، پیچ، گھات، چال، جتن، دم جھانسا۔

 رفتہ رفتہ ملک میں مشہور ہو جائے گا نام شہرتِ بے جا کا لٹکا ہے یہی اک والسلام (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٩، ٦:١)

٥ - (کسی اچھے کام کی) تدبیر، موثر تدبیر۔

"ایک جگہ سے دوسرے مقام پر اٹھالے جانے کا لٹکا بھی ہاتھ آگیا۔" (١٩٤٠ء، شہد کی مکھیوں کا کارنامہ، ٩)

٦ - گھریلو دوا، اتائی کا علاج، ٹوٹکا، چٹکلا۔

"لٹکو اور چٹکلوں کے اجزائے ترکیبی کو شیشوں یا بوتلوں پر صحیح تحریر کر دینے کے متعلق بھی قانون نے ہدایت کر دی ہے۔" (١٩٣٧ء، اصولِ معاشیات (ترجمہ) ٢٨:١)

٧ - دل بہلاوے کا کام، مشغلہ، کھیل، شغل۔

"دلچسپی اور دلآویزی کا کوئی لٹکا نہیں بتایا جا سکتا۔" (١٩٤٤ء، افسانچے، ١٤)

لٹکا کے مترادف

گن, کرتب, منتر, مکاری

پیچ, جادو, جتن, داؤں, دھندا, سحر, شعبدہ, طریقہ, طور, فریب, گن, گھات, مشغلہ, منتر, موہنی, مکر, ٹونا, کرتب, کھیل, ہنر

لٹکا english meaning

A conjuring roda magic wand; in cantation a philter a nonstreem; a simply remedy

شاعری

  • نہ کر آزاد اے صیّاد‘ پر اتنی عنایت کر
    قفس کے سامنے تصویر لٹکا دے گلستاں کی
  • کانٹا ہے ہر اک جگر میں اٹکا تیرا
    حلقہ ہے ہر اک گوش میں لٹکا تیرا
  • تجھے کیوں خار لگتا ہے مرا مژگان تر ناحق
    کنار آستیں میں تو ترے اب تک نہیں لٹکا
  • ہے برج دلو جو لٹکا ہوا میان فلک
    بظاہر اس سے سمجھ میں یہ آئے ہیں آثار
  • کیوں تری چال لٹک دیکھ کے دل لٹکے ہیں
    کچھ تو ہم کو بھی بتا کس سے یہ سیکھا لٹکا
  • لگیا ہے دل کے تیں میرے ترے لٹکاچ لٹکا خوش
    دلاں کو چٹ لگانے کا لگیا ہے چٹ دے چٹکا خوش
  • یو تج قد سرو کر کہتے ولے اس میں نہیں دستا
    تیا چٹکا تیا لٹکا تیا ٹھمکا تیا چھل بل
  • مجھ گھٹ میں اے نگھر گھٹ شوق ہے تجھ گھونگھٹ کا
    دیکھیں سوں لٹ گیا دل تری زلف کا لٹکا
  • ذکر جس نے زلف کی لٹ کا کیا
    عمر بھر زنجیروں میں لٹکا کیا
  • ہوش داؤد کا لٹ پٹ
    دیکھ کر تیری ناز کا لٹکا

محاورات

  • ادھر (٢) میں لٹکانا
  • الٹا لٹکادینا۔ لٹکانا
  • بات لٹکائے رکھنا
  • پاؤں گور (یا قبر) میں لٹکائے بیٹھنا
  • پاؤں گور میں لٹکانا
  • قبر میں پاؤں (لٹکائے بیٹھنا) ہونا
  • قبر میں پاؤں لٹکائے بیٹھنا
  • قبر میں پاؤں لٹکانا
  • گور میں پاؤں رکھنا۔ لٹکا کے بیٹھنا یا لٹکانا
  • گور میں پاؤں لٹکائے بیٹھے ہیں

Related Words of "لٹکا":