لپکانا کے معنی

لپکانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَپ + کا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لپک| کے ساتھ |انا| بطور لاحقۂ تعدید لگانے سے |لپکانا| اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ہاتھ) جلدی سے آگے کرنا","آگے کرنا","جلدی سے بڑھانا","سرپٹ ڈالنا","کتے کو شکار پر دوڑانا"]

لپک لَپْکانا

اسم

فعل متعدی

لپکانا کے معنی

١ - دوڑانا، تیز جھپٹانا، بھگا کر چلانا یا دوڑانا۔

"اسی وقت چھوٹے کو لپکایا کہ جا کر خوبن کو چپکے سے لا۔" (١٩٣٢ء، بیلہ میں میلہ، ٣٧)

٢ - کتے کو شکار پر دوڑانا۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)

"جب تک ان کا کانپنا جاری رہتا ہے، اسی طرح وہ ہوا کو بھی لپکاتا ہے۔" (١٨٣٨ء، ستۂ شمسیہ، ٦٦:٤)

٣ - متحرک کرنا، ارتعاش دینا۔

٤ - (کوئی چیز لینے کو جلدی سے) ہاتھ لپکانا، جلدی سے ہاتھ بڑھانا۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

لپکانا english meaning

to bound forward in order to snatch; to snatch atdart atmake a snatch for; to stretch forth (the handfor a thing)