لڑاکا کے معنی

لڑاکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَڑا + کا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لڑ| کے ساتھ |اکا| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |لڑاکا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بس کی گانٹھ","درشت طبع","ستیزہ کار","سُور بیر","شریر عورت","شیر مرد","فتنہ انگیز","فتنہ انگیز عورت","لوگوں سے نہایت لڑنے بھڑنے والا","مفسدہ پرداز عورت"]

لڑ لَڑاکا

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لَڑاکی[لَڑا + کی]
  • واحد غیر ندائی : لَڑاکے[لَڑا + کے]
  • جمع : لَڑاکے[لَڑا + کے]
  • جمع غیر ندائی : لَڑاکوں[لَڑا + کوں (و مجہول)]

لڑاکا کے معنی

١ - لڑنے جھگڑنے والا، جھگڑالو، جنگجو، تند مزاج۔

"میں نے سنا کہ وہ بڑی لڑاکا ہیں۔" (١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٧٢)

٢ - لڑنے والا، جنگی، بہادر۔

"تالابوں اور جنگلوں میں اپنے ماہر لڑاکا، ارفع روح ہتھیار چلانے میں طاق پتی نل کو ڈھونڈ رہی ہوں۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٢٢:٢)

لڑاکا کے مترادف

جنگی, جنگ جو, متحارب

بدخُو, بدمزاج, بہادر, ترشُرو, ترشرُو, تندخُو, جنگجو, جنگی, جھگڑالو, جھگڑالُو, جھلا, درشت, دنگئی, سوربیر, شریر, غضبناک, غضبی, فسادی, مردکاری

لڑاکا کے جملے اور مرکبات

لڑاکا طیارہ, لڑاکا پن

شاعری

  • جو گھر سے نکلے تو یہ قیامت کہ چلتے چلتے قدم قدم پر
    کسی کو ٹھوکر کسی کو چھکڑ، کسی کو گالی، نپٹ لڑاکا
  • ناسازی طبیعت کیا ہے جواں ہوئے پر
    اوباش وہ ستم گر لڑکا ہی تھا لڑاکا
  • لڑاکا غضب کی غضب تند خو
    لڑا کرتی تھی سب سے ہر ایک سو

محاورات

  • لڑاکا کے چار کان

Related Words of "لڑاکا":