لگ لپٹ کر کے معنی
لگ لپٹ کر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَگ + لِپَٹ + کَر }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |لگ| کے بعد ہندی اسم|لپٹ| لگا کر ہندی زبان سے ماخوذ مصدر |کرنا| سے فعل امر |کر| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
لگ لپٹ کر کے معنی
١ - محنت کر کے، کوشش کر کے۔
"بیچارے سلامت رائے رام آدھین غریب داس نے لگ لپٹ کر وقت سے پہلے اس کو پورا کیا۔" (١٨٩٤ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥٩٥:١)
٢ - اصرار کر کے۔
"اگر کوئی لگ لپٹ کر اپنی کتاب پر ریویو لکھوا لے تو یہ دوسری بات ہے۔" (١٩١٢ء، حیات النذیر، ١٢٥)
٣ - مشترکہ قوت سے، مجموعی قوت سے۔ (نوراللغات، مہذب اللغات)