لیڈنگ آرٹیکل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word leading article meanings and details
لیڈنگ آرٹیکل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لی + ڈِنْگ (ن غنہ) + آر + ئی + کَل }
تفصیلات
iدو انگریزی اسماء |لیڈنگ| اور |آرٹیکل| کے ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : لِیڈِنْگ آرٹِیکَلْز[لی + ڈِنْگ (ن غنہ) + آر + ٹی + کَلْز]
لیڈنگ آرٹیکل کے معنی
١ - افتتاحی مقالا، اہم مضمون، ایڈیٹر کا لکھا ہوا مضمون، ادارتی مضمون، مقالا۔
"اس ملاقات کے حالات تمام اخبارات میں شائع ہوئے لندن ٹائمز نے ایک لیڈنگ آرٹیکل بھی لکھا۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ٣٦)