مات کے معنی
مات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مات }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَاَت ۔ مرنا)","بے رنگ","بے رونق","شطرنج یا بیت بازی میں ہار","ماتا کا مخفف","ماترا کا مخفف","ماٹ یا ماٹھ کا مخرب","مقابلے سے عاجز","ہارا ہوا","ہر گیا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- ["جمع : ماتیں[ما + تیں (یائے مجہول)]","جمع غیر ندائی : ماتوں[ما + توں (و مجہول)]"]
مات کے معنی
["\"مینہ اس قدر برسا کہ برسات کی بارش کو مات کر دیا۔\" (١٨٤٥ء، حکایتِ سخن سنج، ٤٩)","\"ایک نوجوان لڑکی نکلی . جس کے چہرے کے آگے سورج مات تھا۔\" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦:١)"," مقید میں مقید ہے تیری ذات نہیں ہوتا کسی خانہ میں تو مات (١٩١١ء، کلیات اسمعیل، ٨)"]
["\"یہ تمہاری مات اور میری جیت ہے امیلیا۔\" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٧٤)"," الٹنے کو ہے مدّعی کی بساط بس اب دوسری چال میں مات ہے (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٩٦)"]
مات کے مترادف
شکست, ہار
زک, شکست, عاجز, لگمات, ما, ماتا, ماترا, مادر, ماں, مخلوبیت, مرنا, والدہ, ہار, ہزیمت
شاعری
- وہ اس کمال سے کھیلا تھا عشق کی بازی
میں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ہونے تک - نمازاں بہت جو کریں اون کی مات
پکاریں گے اون کوں زباب الصلوة - بدہ بل پرت کا ماند کر شاہی سوں جب بازی کرے
لیتی بھولا من کا ترنگ رخ لیا رکھے شہ مات کا - بند گھری میں کیسے کرمات دیکھائی
بازی میری مات ہے کس آنکھوں مائی - ہزاروں منصوبے باندھے دل میں، بناوے چالوں کی گھات اس جا
نہیں ہے اک چار چوک قائم، سبھوں کی بازی ہے مات اس جا - عرصہ ہے تنگ چال نکلتی نہیں ہے اور
جو چال پڑتی ہے سو وہ بازی کی مات کی - عرصہ ہے تنگ چال نکلتی نہیں ہے اور
جو چال پڑتی ہے سو وہ بازی کی مات ہے - فلک سے حشر سے کہتا ہے چل چل کر وہ بت چالیں
یہ ڈھب ہے مات کرنے کا یہ ڈھب شہ مات کرنے کا - کوئی معشوق گرما گرم ایسا کس نے دیکھا ہے
کیا ہے مات پریوں کو بھی تم نے اپنی چھلبل سے - چوروں کو اپنی گات کا سودا نہیں رہا
اور شاطروں کو مات کا سودا نہیں رہا
محاورات
- آئی گئی (مجھ پر ہوئی) میرے ماتھے
- آپ کی کرامات دیکھ لیں
- آتما میں پڑے تو پرماتما کی سوجھے
- آدھ سیر کے برتن میں سیر بھر نہیں سماتا۔ آدھ سیر کے پاتر میں کیسے سیر سمائے
- آگئی میرے ماتھے
- آنت بھاری تو مات (ماتھ) بھاری
- ادمات یا ادماد لگنا
- ارد کہے مرے ماتھے ٹیکا۔ موبن بیاہ نہ ہووے نیکا
- اس جاتگ سوں کرو نہ یاری جس کی ماتا ہو کلہاری
- اس کا ماتھا ٹھنکا