ماتم کے معنی
ماتم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + تَم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہ و نالہ","پیٹک پیّا","سینہ زنی","سینہ کوبی","شیعوں کا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عزاداری پر چھاتی پیٹنے کا فعل","گریہ و زاری","مرنے کا غم"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ماتَموں[ما + تَموں (و مجہول)]
ماتم کے معنی
ماتم شہر نگاراں سے کہیں بہتر ہے اور کچھ دیر رہو محو دعا رات گئے (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٨٩)
"موجودہ زبوں حالی کا ماتم ہے اور مستقبل میں تابناک اور روشن منزل تک پہنچنے کی راہِ عمل دکھائی گئی ہے۔" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ٢٣)
دے گئی ہو آہ، جس کو رنج بے حد آرزو جس کے سینے میں بپا ہو ماتم صد آرزو (١٩١٤ء، نقوش مانی، ١٢)
"آپ کی تنگ نظری یا اپنی بدقسمتی کا ماتم کروں اور کیا کر سکتا ہوں۔" (١٩٣٥ء، یوسف عزیز، مکاتیب، ٩٥)
"جب کوئی مر جاتا ہے تو اعزا و احباب جمع ہوتے ہیں اور سخت ماتم کیا جاتا ہے۔" (١٩٩٢ء، نگار، کراچی، دسمبر، ١٩٨)
ماتم کے مترادف
رنج, عزا, سوگ, الم, کہرام, غم, محرم
آفت, الم, اندوہ, بپتا, بلا, حزن, رنج, سوگ, سیاپا, شیون, صعوبت, غم, مصیبت, ملال, کہرام
ماتم کے جملے اور مرکبات
ماتم خانہ, ماتم دار, ماتم کدہ, ماتم کناں, ماتم زدہ, ماتم پرسی, ماتم زدی
ماتم english meaning
griefmourningobsequiesritual mourning (for Imam Hussain|s martyrdom)
شاعری
- سینہ کوبی ہے طیش سے غم ہوا
دل کے جانے کا بڑا ماتم ہوا! - سینہ کوبی سنگ سے دل خون ہونے میں رہی
حق بجانب تھا ہمارے سخت ماتم ہوگیا - تابوت پہ بھی میرے پتھر پڑے لے جاتے
اس نخل میں ماتم کے کیا خوب ثمر آیا - کیا کہئے کہ پتھر پڑے لے جاتے!
اس نخل میں ماتم کے کیا یاربسر آیا - مرے نخل ماتم پہ ہے سنگ باراں!
نہایت کو لایا عجب یہ شجر بار - جہاں کا دید بجز ماتم نظارہ نہیں
کہ دیدنی ہی نہیں جسپہ یاں نظر کریے - چمن پر نوحہ درازی سے کس گل کا یہ ماتم ہے
جو شبنم ہے تو گریاں ہے جو بلبل ہے تو نالاں ہے - کب تھا یہ شورِ نوحہ ترا عشق جب نہ تھا
دل تھا ہمارا آگے تو ماتم سرا نہ تھی - ہمنشیں کیا کہوں اس رشکِ مہ تاباں بن
صبح عید اپنی ہی بدتر شبِ ماتم سے بھی - یک لخطہ سینہ کوبی سے فرصت ہمیں نہیں
یعنی کہ دل کے جانے کا ماتم بہت ہے یاں
محاورات
- آتما میں پڑے تو پرماتما کی سوجھے
- چیونٹیوں کے گھرنت ماتم
- صف ماتم بچھنا
- ماتم کرنا
- میرا لہو پیئے۔ میرا ماتم کرے۔ میرا مردہ دیکھے۔ میرا موا مردہ دیکھے