مادح
{ ما + دِح (کسرہ و مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧١ء کو "ایمان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مدح "," مَدْح "," مادِح"]
اسم
صفت ذاتی
مادح کے معنی
١ - تعریف کرنے والا، مدح کرنے والا۔
"اگر کوئی شاعر کسی دوسرے شاعر کا . مداح ہو تو ازروئے نفسیات یہ لازم آتا ہے کہ مداح اور ممدوح میں کوئی گہری مشابہت ضرور ہے۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤٣)