مادیت کے معنی

مادیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + دی + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |مادی| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |مادیت| بنا۔ ١٨٩٨ء کو "معارف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["روح کو جسمانی ماننے کا عقیدہ","مادہ پرستي","مادہ ہونا","ٹھوس پن"]

مدی مادی مادِیَّت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مادیت کے معنی

١ - وہ نظریہ جس کی رو سے سوائے مادے کے دنیا میں کوئی جوہر موجود نہیں ہے، مادہ پرستی۔

"۔"کائنات کو ایک عالمِ امثال کا عکس قرار دے کر مادیت کی روایت سے انحراف کیا۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٦١)

٢ - جسمانیت، جسمیت۔

 مجسم خود ایک پیکرِ مادّیت مگر درسِ روحانیت عارفانہ (١٩٥٤ء، آتش گل، ٢١٦)

٣ - [ فن ] اشیا کے ظاہری اور طبعی حسن پر زور دینا، اشیا کے مادی پہلو پر زور دینا۔ (کشاف تنقیدی اصطلاحات، 161)

مادیت english meaning

materialismsubstance ; (see under مادہ mad`dah N.M. *)

Related Words of "مادیت":