مارفالوجی کے معنی
مارفالوجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مار + فا + لو (و مجہول) + جی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "زبان اور علم زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["Morophology "," مارْفالوجی"]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
مارفالوجی کے معنی
١ - [ حیاتیات ] وہ علم جس حیوانوں اور پودوں کی بیرونی شکل اور ساخت کا مطالعہ کیا جاتا ہے، شکلیات، صوریات۔
"مارفالوجی اس میں جانداروں کے مختلف اعضا کی ساخت کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١)
٢ - [ لسانیات ] وہ شعبہ جو الفاظ کی ساخت سے بحث کرتا ہے، صوریات، تشکیلیات۔
"تشکیلیات (Morphology) زبان کے مطالعے کا وہ اہم شعبہ ہے جس میں لفظوں کی تشکیل سے بحث کی جاتی ہے۔" (١٩٥٦ء، زبان اور علم زبان، ٤٥، ٢٨٨)