ماشکی
{ ماش + کی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے، ١٩١٧ء کو "سفرنامہ بغداد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مَشْک "," ماشْکی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ماشکی کے معنی
١ - مشک لے کر پانی بھرنے والا، سقہ، بہشتی۔
"ان کے شادی بایہ میں ماشکی اور دوسرے مزدور مسلمان ہی ہوتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٩٧)