ماما گیری

{ ما + ما + گی + ری }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ماما| کے بعد فارسی مصدر |گرفتن| سے صیغہ امر |گیر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ ١٨٦٨ء، کو "مراۃ العروس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ماما گِیرِیاں[ما + ما + گی + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ماما گِیرِیوں[ما + ما + گی + رِیوں (و مجہول)]

ماما گیری کے معنی

١ - عورت کی کھانا پکانے کی ملازمت، باورچن کا پیشہ۔

"میرے ماموں کے گھر ماما گیری کے واسطے آئی ایک روپیہ مہینہ اور روٹی پر نوکر ہوئی۔" (١٩٦٢ء، بیلہ میں میلہ، ٨٠)