مانگ کے معنی

مانگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مانْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اردو مصدر|مانگنا| سے صیغۂ امر ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "ایافی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) مانگنا کا","(س ۔ مارگ ۔ راستہ)","(س ۔ مرگ ۔ مانگنا)","(ھ) منگنی","بالوں کے بیچ کی لکیر یا لیکھ","بالوں کے بیچ کی لکیر یا لیکھ","سر کے بالوں کے بیچ کی لکیر","فرق سر","لاؤ لاؤ کی پکار","وہ لڑکی جس کی نسبت ہوگئی ہو"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

مانگ کے معنی

١ - طلب، ضرورت۔

"تمام جلدیں آناً فاناً اسی قیمت پر فروخت ہو گئیں لیکن مانگ بدستور تھی۔" (١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ١٢)

٢ - مطالبہ

"اہل کاران کی جائز شکایتوں اور مانگوں پر مسعود صاحب ہمدردی کے ساتھ غور کرتے ہیں۔" (١٩٨٩ء، نذر مسعود، ١١٣)

٣ - وہ کنواری لڑکی جس کی نسبت ہو گئی ہو، منگیتر لڑکی۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

"تم بیٹی کی بات بھی کہیں لگنے دو گے اور تمھاری تو عدت ہے ضرور تم نے لوگوں میں کچھ کہا سنا ہو گا تبھی اس کی مانگ آج تک کہیں سے نہیں آئی۔" (١٨٩١ء، ایافی، ١٢)

٤ - نسبت کی بات، سگائی کی بات۔

مانگ کے مترادف

پکار, کھپت, تقاضا

خاوند, خریداری, شوہر, ضرورت, طلب, گاہکی, منگیتر

مانگ کے جملے اور مرکبات

مانگ بھرائی, مانگ جلی

مانگ english meaning

(rare) fiancea line on head where hair is partedbetrothaldemanddivisionprowthe middle line on the top of the head where the hair is partedwant

شاعری

  • میر بندوں سے کام کب نکلا
    مانگنا ہے جو کچھ خدا سے مانگ
  • مت مانگ دعائیں جب محبت
    تیرا میرا معاملہ ہے
  • ثبوت مانگ رہے ہیں وہ مجھ سے اُلفت کا
    دکھادے خاک کوئی میرے قلبِ مضطر کی
  • ثبوت مانگ رہے ہیں مری تباہی کا!
    مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے
  • کون ساحل پہ دُعا مانگ رہا ہے یارب
    بچ کے طوفاں میری کشتی سے گزر جاتا ہے
  • کہتے ہیں مل جاتی ہے مانگے سے ہر اک چیز
    ایک روز تمہیں مانگ کے دیکھیں گے خدا سے
  • ایک سوال ملا تھا، مجھ کو
    میں نے تجھ کو مانگ لیا ہے
  • آپ سے ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی
    کہے فائک وہ رکت برابر جس میں کھینچاتانی
  • لیتے ہاتھ میں چندر کی آرسی
    کارے مانگ جیوں کہکشاں سارکی
  • پانی کسوسے مانگ پیا میں کسوسے آش
    اس وافعے سے آگے اجل پہنچی ہوتی کاش

محاورات

  • آؤ جاؤ گھر تمہارا‘ کھانا مانگے دشمن ہمارا
  • آئی مائی کو کاجل نہیں۔ بتائی کو بھر مانگا
  • آپ (سے) ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی
  • آپ ملے سو دودھ برابر مانگ ملے سو پانی۔ کہے کبیر وہ رکت برابر جا میں اینچا تانی
  • آج کل بارہ برس کی بٹیا بر مانگے
  • آج کل بارہ برس کی بٹیا برمانگے ہے۔ آج کل کی کنیا اپنے منہ سے بر مانگتی ہے
  • آنکھیں مانگنا یا مانگتے پھرنا
  • ابھی رو رو کے روٹی مانگتا (ابھی مانگتی) ہے
  • اپنا لال گنوائے (- کے) کے در در مانگے بھیک
  • اپنا مال گنوا کے در در مانگے بھیک

Related Words of "مانگ":