ماہ تابی کے معنی

ماہ تابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ماہ + تا + بی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہ| کے بعد فارسی مصدر |تافتن| سے صیغہ امر |تاب| کے ساتھی |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء، کو "بھولی بسری کہانیاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ماہ تابی کے معنی

١ - ایک قسم کا کپڑا جس پر اجرام فلکی کی سنہری یارو پہلی شکلیں بنی ہوتی ہیں۔

"ماہتابی کرنوں جیسی سفید چمکتی یہ دُمیں چاند کی چاندنی کی طرح کوندتی تھیں۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، (بھارت)، ٤١٧:٢)

٢ - ایک قسم کی آتش بازی جس کے چھوڑنے سے چاند جیسی روشنی ہو جاتی ہے؛ اونچا کھلا ہوا پکا چبوترا سا جودالان یا صحن خانہ یا صحن باغ میں رات کو بیٹھ کر چاندنی کی بہار دیکھنے کے واسطے بنا دیتے ہیں؛ وہ چیز جس تک چاندنی پہنچی ہو، ایک قسم کا تربوز، چکوترہ۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)

Related Words of "ماہ تابی":