ماہ تاب کے معنی

ماہ تاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ماہ + تاب }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہ| کے بعد فارسی مصدر |تافتن| سے صیغہ امر |تاب| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

ماہ تاب کے معنی

١ - چاند، قمر، چاند کی روشنی، چاندنی۔

 سرخی خورشید، نورِ ماہ تاب پر تو ادنیٰ ہے حسنِ ذات کا (١٩٩٣ء، زمزمۂ درد، ٢٧)

٢ - گنجفے کا وزیر۔

 حاصل نہ نقل کو ہو زمانے میں وصف اصل روشن کبھی نہ گنجفے کا ماہتاب ہو! (١٨٣٢ء، دیوانِ رند، ١١٦:١)

٣ - ایک وضع کی آتش بازی۔ (نور اللغات، علمی اردو لغت)

Related Words of "ماہ تاب":