ماہ تمام کے معنی
ماہ تمام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + ہے + تَمام }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہ| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |تمام| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
ماہ تمام کے معنی
١ - پورا چاند، چودھویں کا چاند، بدر۔
ملیں گی عجم کو بھی جس سے ضائیں عرب کا وہ ماہ تمام آ رہا ہے (١٩٧٧ء، ماحصل، ١٥٥)