ماہ شبانہ کے معنی

ماہ شبانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + ہے + شَبا + نَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہ| کے بعد کسرہ صفت لگا کر فارسی اسم شب| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوہتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "ساعت سیار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

ماہ شبانہ کے معنی

١ - رات کا چاند، رات بھر رہنے والا روشن چاند۔

 ہجر شب میں اک قرار غائبانہ چاہیے غیب میں اک صورتِ ماہِ شبانہ چاہیے (١٩٨٣ء، ساعت سیار (کلیات منیر نیازی)، ٤٩)