مبارک کے معنی

مبارک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُبا + رَک }سعد۔ راس آنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور حرف استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَرّکَ ۔ مبارکباد دینا)","(طنزاً) منحوس","باعث برکت","برکت دیا گیا","برکت کردہ شدہ","جب کسے کے گھر لڑکا ہو یا کسی کی شادی ہو یا کوئی خوشی کا موقع ہو تو کہتے ہیں","خوش قسمت","خوش نصیب","مبارکباد دینا","نحس کا نقیض"],

برک مُبارَک

اسم

حرف دعائیہ, صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

مبارک کے معنی

["١ - خدائے تعالٰی برکت دے، نیک اور سعید کرے۔","٢ - [ طنزا ] منحوس۔"]

[" اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے (١٩٥٢ء، دست صبا، ٢٤)","\"تمہارا قدم بہت مبارک ہے جہاں گئے وہاں خاک سیاہ ویران سنسان کر دیا\" (١٨٧٧ء، طلسم گوہر بار، ١٢٦)"]

["١ - باعثِ برکت و رحمت، برکت والا، (مجازًا) متبرک، مقدس، اعلٰی و ارفع۔","٢ - سازگار، موافق، مناسب، لائق، جس کے لیے فضا ہموار ہو، نیک، سعید (ساعت وغیرہ)۔","٣ - مژدہ، خوش خبری، تہنیت؛ بطور فجائیہ بمعنی مبارک ہو۔"]

["\"یہ مبارک مہینہ رمضان کا تھا\" (١٩٩٣ء، صحیفہ لاہور، جولائی، ستمبر۔ ٧٠)","\"میرے خیال میں یہ ان کے لیے مبارک ہوا کہ انہوں نے خود ہی شاعری ترک کر دی ورنہ وہ اس چکر میں پڑ جاتے تو نہ جانے ان کا کیا حال ہوتا\" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٣٥)"," ہر انقلاب مبارک ہر انقلاب عذاب شکست جام سے پہلے شکست جام کے بعد (١٩٨٦ء، دیدۂ بیدار، ٨٤)"]

مبارک علی، مبارک حسین، مبارک احمد، مبارک توفیق، مبارک جمال

مبارک کے جملے اور مرکبات

مبارک باد, مبارک دن, مبارک گھڑی, مبارک قدم, مبارک سلامت, مبارک فال, مبارک پن, مبارک طالع, مبارک نہاد

مبارک english meaning

augustauspiciousblessedblessed [A~ برکت blessing]congratulationsfortunatehappyluckywelcome! All hailMubarik

شاعری

  • پہنچا نہیں اس سمع مبارک میں مرا حال
    یہ قصہ تو اس شہر میں مشہور ہوا ہے
  • کُھل گئے اہلِ گلستاں پہ سب اسرارِ چمن
    بوئے گل تجھ کو مبارک ہو پریشاں ہونا
  • ہے تیرے گِرد میری دعاؤں کا دائرہ
    میں تیری عافیت کی مبارک لکیر ہوں
  • متاعِ درد تو ورثہ ہے آنکھ والوں کا
    تجھے یہ زخم مبارک ہو اے دلِ ناکام!
  • متاعِ درد تو ورثہ ہے آنکھ والوں کا
    تجھے یہ زخم مبارک ہو اے دلِ ناکام!
  • چنو لندن میں جاکر سائمن کی میز کے ریزے
    تمھیں آدھی مبارک ہو ہمیں ساری مبارک ہو
  • تن پروری خلق مبارک ہو انہیں یاں
    جوں نقش قدم اور ہی آسودہ تنی ہے
  • آمد فصل بہاری ہو مبارک اے مہر
    آشیاں باغ میں مرغان چمن رکھتے ہیں
  • بہر تاریخ یوں کہا بے فکر
    خلعت آصفی مبارک ہو
  • وہ کیجے وزن مبارک میں اب سخن سنجی
    کہ پہنچے جس کے نہ پاسنگ کو کلیم و کمال

محاورات

  • اپنے منہ دھنا بائی شادی مبارک یا میاں مٹھو
  • بسفررفتنت مبارکباد بسلامت روی و ‌باز آئی
  • سمع ‌مبارک ‌پہنچنا
  • عید کے پیچھے چاند مبارک
  • عید کے پیچھے چاند مبارک (بعد محرم یا حسین)
  • قدم نامبارک و نامسعود۔ گر بدر یارود برآر درود
  • مبارک سلامت ہونا
  • مرد آخر بیں مبارک بندہ ایست
  • مرگ نو مبارک باد
  • ناک ‌کاٹا ‌مبارک، ‌کان ‌کاٹا ‌مبارک

Related Words of "مبارک":