مبالغہ آرائی کے معنی
مبالغہ آرائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُبا + لَغَہ + آ + را + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |مبالغہ| کے بعد فارسی مصدر |آراستن| سے صیغۂ امر |آرا| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُبالَغَہ آرائِیاں[مُبا + لَغَہ + آ + را+ اِیاں]
- جمع غیر ندائی : مُبالَغَہ آرائِیوں[مُبا + لَغَہ + آ + را + اِیوں (و مجہول)]
مبالغہ آرائی کے معنی
١ - بڑھا چڑھا کر بیان کرنا، حد سے زیادہ تعریف یا برائی کرنا۔
"مسٹر شاہ نے . کچھ زیادہ ہی مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے اپنی بیگم سے میرا تعارف کرایا۔" (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، جنوری، فروری، ٨٣)
مبالغہ آرائی english meaning
exaggeration