مبصرانہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Mubassirana meanings and details

مبصرانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُبَص + صِرا + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |مبصر| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ صفت و تمیز لگانے سے |مبصرانہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "پریم بتیسی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["بصر "," مُبَصِّر "," مُبَصِّرانَہ"]

اسم

صفت ذاتی

مبصرانہ کے معنی

١ - اچھائی برائی میں تمیز رکھتے ہوئے، کھرا کھوٹا پرکھنے کی صلاحیت سے، عقل مندی کے ساتھ، مبصر جیسا، مبصر کی طرح۔

"فرمان فتحپوری صاحب نے فارسی رباعی کے آغاز و ارتقاء سے شروع کر کے اردو رباعی کے متعلق تمام معلومات نہایت مبصرانہ مؤرخانہ انداز و اسلوب کے ساتھ جمع کر دی ہیں۔" (١٩٩٣ء، نگار، کراچی، مارچ/ ٣)

مبصرانہ کے جملے اور مرکبات

مبصرانہ نظر

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!