مبین

{ مُبِین }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٩ء کو "میراں جی حق نما، نورنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

["بین "," بَیَّن "," مُبِین"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

مبین کے معنی

١ - روشن، صاف، صریح، ظاہر، آشکارا۔

 مشعل دین مبیں ہو مرہم قلب حزیں ہو (١٩٩٣ء، زمزمۂ درود، ٣٤)

٢ - اللہ تعالٰی کا ایک اسم صفاتی۔

 یا جلیل و جمیل یا خالق یا مبین و مجیر یا حافظ (١٩٠١ء، الف لیلہ سرشار، ١٠٤٢)

٣ - سورۂ یٰسین کی ہر وہ آیت جس میں لفظ مبین استعمال ہوا ہے۔

 بچپن کی موت کا ہے پسینہ جبین کا یٰسین کا ہے خاتمہ دو اک مبین کا (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٢٢:١)

مترادف

عیاں, کھلا

انگلش

["distinct","clear","manifest"]