متاع بے بہا

{ مَتا + عے + بے + بَہا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |متاع| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر ترکیب |بے بہا| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

متاع بے بہا کے معنی

١ - بیش قیمت چیز، قیمتی اثاثہ یا مال۔

"دراصل توحید پر غیر متزلزل ایمان نوعِ انسانی کو عظمت کردار کی متاع بے بہا عطا کرتا ہے۔" (١٩٩١ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، جون، ٢)