متاہلانہ
{ مُتاہ + ہِلا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |متاہل| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے |متاہلانہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "عصائے پیری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
متاہلانہ کے معنی
١ - گھر بار سے متعلق، گھر بار والا، ازدواجی، گھریلو۔
"بس تمام عمر ایسی . متاہلانہ آسودگی کے بارے میں سوچنے کی فرصت ہی نہیں ملی۔" (١٩٩٠ء، آب گم، ٢٨٢)