متبرک

{ مُتَبَر + رِک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["برک "," تَبَرُّک "," مُتَبَرِّک"]

اسم

صفت ذاتی

متبرک کے معنی

١ - برکت والا، بابرکت، مبارک، پاک، مقدس۔

"۔"حرم پاک کی متبرک اور مقدس حدود کے اندر قربانی کے علاوہ خون بہانا حرام ہے۔" (١٩٩٣ء، اردونامہ، کراچی، اپریل، ٢٩)

٢ - قابل تعظیم، معزز، بزرگ۔

"ہندو گنیش کی پوجا کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور گنیش کو متبرک مانتے ہیں۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، ستمبر، ١٠)

مترادف

پوتر