متحدہ قومیت

{ مُت + تَحِدَہ + قَو (و لین) + میْ + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق دو اسماء |متحدہ| اور |قومیت| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء "معارف القرآن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

متحدہ قومیت کے معنی

١ - مجموعی حیثیت سے قوم ہونا، قومیت کا تصور اجتماعی طور پر۔

"جوش کی شاعری نے جن بتوں کو توڑا ہے آخر آخر اس میں متحدہ قومیت کا بت بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ١٨٢)