متساوی الاضلاع کے معنی
متساوی الاضلاع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَسا + وِیُل (ا غیر ملفوظ) + اَض + لاع }
تفصیلات
iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسماء و |متساوی| اور |اضلاع| کے مابین |ال| بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
متساوی الاضلاع کے معنی
١ - [ اقلیدس ] مثلث جس کے اضلاع برابر ہوں؛ آپس میں برابر ضلعوں والا۔
"سائیکلو پروپین کے تینوں کاربن ایٹم ایک متساوی الاضلاع مثلث (Equilateral Triangle) کے تینوں کونوں پر واقع ہیں۔ (١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ٢٥٧)