متصنع کے معنی

متصنع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَصَن + نِع (کسرہ ن مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["صنع "," تَصَنُّع "," مُتَصَنِّع"]

اسم

صفت ذاتی

متصنع کے معنی

١ - تصنع برتنے والا، بناوٹ سے کام لینے والا۔

"اس جگہ باطل ہوا زعم بعضے مدعیوں متصنعون ہمارے زمانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔" (١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٤٦١:٢)

٢ - بناوٹی، تصنع آمیز، پرتکلف۔

"حسرت کی غزلیں متصنع انداز سے خالی ہیں۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مئی، ٣٥)