لاحق کے معنی
لاحق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + حِق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعد میں شریک ہونے والا","پہنچنے والا","پیچھے سے آکر ملنے والا","جڑا ہوا","چمٹا ہوا","چھونے والا","ملا ہوا","وہ لفظ جو کسی لفظ کے شروع یا بعد میں درج ہو","کسی چیز کے پیچھے لگا ہوا"]
لحق لاحِق
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["جمع : لواحِق[لوا (و مجہول) + حِق]","جمع استثنائی : لواحِقِین[لوا (و مجہول) + حِقِین]","جمع غیر ندائی : لواحِقوں[لوا (و مجہول) + حِقوں (و مجہول)]"]
لاحق کے معنی
[" ہے تیرا اول و آخر مطابق نہ تیرے ساتھ لاحق ہے نہ سابق (١٩١١ء، کلیات اسمعیل، ٨)","\"ادیب نے ہر وقت اور ہر دور میں یکجہتی کو لاحق خطروں کی نشاندہی کی ہے۔\" (١٩٨٢ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ٨٥)"]
["\"اس کے ساتھ تقریر کے لاحق و سابق پر نظر ڈالی جائے۔\" (١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٢٠)","\"جو صنعتیں استعمال کی گئیں ہیں وہ یہ ہیں . ارصاد، رجوع، لاحق، تضاد . توشیح وغیرہ۔\" (١٩٧٩ء، نساخ (حیات و تصانیف)، ٢٠٦)","\"لاحق اپنی چُھوٹی ہوئی نماز کو کس وقت اور کس طرح پوری کرے۔\" (١٩٥٣ء، کفایت اللہ (مفتی)، تعلیم الاسلام، ٤٤:٣)"]
لاحق کے مترادف
وابستہ
پیوست, پیوستہ, تتمہ, تمّہ, تکملہ, چسپاں, ضمیمہ, عارض, لَحَقَ, متصل, وابستہ
لاحق english meaning
(usu. of illness) Adhering affecting
شاعری
- غیر شاید شانہ کش تھا گیسوئے دلدار میں
شب مجھے شدت سے لاحق یوں جو درد شانہ تھا
محاورات
- عارضہ لاحق ہونا
- فکر لاحق ہونا
- مرض عارض (لاحق) ہونا