متقابل

{ مُتَقا + بِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "دیوان غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["قبل "," تَقابُل "," مُتَقابِل"]

اسم

صفت ذاتی

متقابل کے معنی

١ - جو ایک دوسرے کے مقابل آئے، آمنے سامنے، روبرو۔

"اور اس جگہ آپ ایک بعینہ متضاد شے سے متقابل ہوتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ١٣٣)

٢ - باہم مقابلہ کرنے والا، حریف۔

"اب چھڑی جنگ سوشل لبریشن کی، سماجی آزادی کی، اس میں متقابل اپنی ہی صورت کا تھا۔" (١٩٨٨ء، فیض شاعری اور سیاست، ٧٤)

مترادف

حریف, ضد