متقی
{ مُت + تَقی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو دیوان حسن شوقی میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مقی "," تَقْویٰ "," مُتَّقی"]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- جمع : مُتَّقِین[مُت + تَقِین]
متقی کے معنی
١ - خدا سے ڈرنے والا، بہت پرہیزگار، گناہوں سے بچنے والا، تقویٰ اختیار کرنے والا، عابد، زاہد، دیندار۔
"مولانا ابوالحسن ایک معتبر عالم، متقی و پرہیزگار اور صاحب سلوک و عرفان بزرگ تھے۔" (١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، جون، ٢٧)
مترادف
پارسا, سادھو, عابد, رشید