متمدن
{ مُتَمَد + دِن }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٠ء کو "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔
["مدن "," تَمَدُّن "," مُتَمَدِّن"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
متمدن کے معنی
١ - تمدن سے واقف، شہری تہذیب، شہری تہذیب کے مطابق زندگی بسر کرنے والا، مہذب، شائستہ؛ تراکیب میں مستعمل جیسے: متمدن قوم، متمدن معاشرہ وغیرہ۔
"ہم اپنے آپ کو ایک نہایت متمدن . قوم کا جانشین خیال کرتے ہیں۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١٢٥)
مترادف
شائستہ, مہذب