متمول زبان
{ مُتَمَوْ + وِل + زَبان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |متمول| کے بعد اسم |زبان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "مقالات عبدالقادر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُتَمَوِّل زَبانیں[مُتَمَوْ + وِل + زَبا + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مُتَمَوِّل زَبانوں[مُتَمَوْ + وِل + زَبا + نوں (و مجہول)]
متمول زبان کے معنی
١ - [ لسانیات ] پُر مایہ زبان، با ثروت یا ذخیرۂ الفاظ کے لحاظ سے بڑی زبان۔
"علم لسانیات کی رو سے وہ زبان سب زیادہ متمول ہوتی ہے جس میں آوازیں . بکثرت ہیں۔" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اکتوبر، ١٥)