مثالی استاد کے معنی
مثالی استاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مِثا + لی + اُس + تاد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مثالی| کے بعد فارسی اسم |استاد| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "دانائے راز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : مِثالی اُسْاتذہ[مِثا + لی + اُسات + ذَہ]
- جمع غیر ندائی : مِثالی اُسْتادوں[مِثا + لی + اُس + تا + دوں (و مجہول)]
مثالی استاد کے معنی
١ - جس کی تقلید کی جاسکے، جس کے معیار کو اپنایا جا سکے، معیاری استاد۔
"میر حسن مثالی استاد تھے محمد اقبال مثالی شاگرد۔" ("دانائے راز، ١٢")