مثبت قدر کے معنی

مثبت قدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُث + بَت + قَدْر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق |مثبت| اور |قدر| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء، کو "اردو نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مُثْبَت قَدْریں[مُث + بَت + قَد + ریں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : مُثْبَت اَقْدار[مُث + بَت + اَق + دار]
  • جمع غیر ندائی : مُثْبَت قَدْروں[مُث + بَت + قَد + روں (و مجہول)]

مثبت قدر کے معنی

١ - اچھائی اور نیکی کا راستہ، راست اقدام۔

"ادب. انتہائی ناسازگار حالات میں بھی انسانی زندگی کی مثبت قدروں کا ترجمان رہا ہے۔" (١٩٨٣ء، ادب اور ادبی قدریں، ٧٦)