مجبورانہ کے معنی

مجبورانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُج + بُو + را + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |مجبور| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ نسبتی لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٩٣٢ء کو "میدان عمل" میں مستعمل ہوا۔

["جبر "," مَجْبُور "," مَجْبُورانَہ"]

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )

مجبورانہ کے معنی

١ - مجبوروں کی طرح، مجبور ہوتے ہوئے، بے بسی والا، عاجزانہ۔

"امر کانت نے مجبورانہ انداز سے کہا اچھی بات ہے آج سے زبان بند کر لوں گا۔" (١٩٣٢ء، میدانِ عمل، ٣٧)