مجددیت کے معنی
مجددیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُجَد + دِدِیَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |مجرد| کے آخر میں |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے اسم |مجدیت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٤ء کو "مقالات شبلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["جدد "," مُجَدِّد "," مُجَدِّدِیَت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مجددیت کے معنی
١ - مجدد ہونا، مجدد کا کام، مجدد کا رتبہ۔
"ان پر مجددیت کا اتنا غلبہ ہو گیا کہ مدرسۂ فرقانیہ چھوڑ کر حضرت مجدد الف ثانی کے مزار کی مجاورت اختیار کرلی۔" (١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٦٦٣)