مجردہ کے معنی

مجردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُجَر + رَدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |مجرد| کے آخر پر |ہ| بطور لاحقہ حالیہ تمام لگانے سے |مجردہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ہوا۔

["جرد "," مُجَرَّد "," مُجَرَّدہ"]

اسم

صفت ذاتی ( جمع )

مجردہ کے معنی

١ - وہ جو مجرد ہو، غیر مادی۔

"یہ علامت بھی طبیعت مجردہ نے بخشی تھی۔" (١٩٩٠ء، اردو زبان اور فن داستان گوئی، ١٠٣)

٢ - [ علم بیان ] طرفین کی مناسبات کے لحاظ سے استعارے کی چار قسموں میں سے ایک قسم۔

"مجردہ، وہ استعارہ ہے جس میں صرف مستعارلہ، کے مناسبات مذکور ہوں۔" (١٩٥٣ء، نسیم البلاغت، ٥٦)

Related Words of "مجردہ":