مجرا کے معنی
مجرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُج + را }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(جَرَیَ ۔ بہنا)","جاری کیا گیا","جاری ہونے کی جگہ","حساب میں لیا گیا","دریا کا راستہ","رقص و سرود","رواں کیا گیا","صرف صبح یا شام کا ناچ","قصیدہ یا قطعہ","وہ مرثیہ جو رباعی، غزل، قصیدہ یا قلعہ کی طرز پر کہا جاتا ہے اور اس کے مطلع میں لفظ مجرا یا سلام لایا جاتا ہے"]
جری مُجْرا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مُجْرے[مُج + رے]
- جمع : مُجْرے[مُج + رے]
- جمع غیر ندائی : مُجْروں[مُج + روں (و مجہول)]
مجرا کے معنی
"آٹھ روپے کی رقم پیشگی آنا چاہیے جو آخری دو جلدوں کی قیمت میں مجرا کر دی جائے گی۔" (١٩٨٤ء، ارمغان مجنوں، ٥٢٩:٢)
"جب سلام کرنا ہو تو . آداب و تسلیمات بندگی اور مجرا بجا لاتے ہیں۔" (١٩٩٠ء، آب گم، ٣٢١)
"قوالیاں ہوں گی مجرے ہوں گے، نیازیں بٹیں کی۔" (١٩٨٩ء، غالب رائل پارک میں، ١٢٣)
ان کو مجرا تھے جو زیر آسماں بیٹھے ہوئے بھوکے پیاسے بے وطن بے جانماں بیٹھے ہوئے (١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٢٥٠)
"اس میں میر محمد سوز صاحب کہ اوستاد جناب علی (نواب آصف الدولہ) کے تھے، واسطے مجرے کے حاضر ہوئے۔" (١٩٨٤ء، اسلوبیات میر، ٤٨)
"مجرے کا معاملہ طے کرنے میں وہ بڑی سخت تھی۔" (١٩٨٢ء، خدیجہ مستور، بوچھار، ٢٦)
مجرا کے جملے اور مرکبات
مجرا گاہ
مجرا english meaning
audience (with sovereign)audience (with sovereingn)dance numberdance number [~A]deducationdirgeelegyobeisancerebatesalutationusu. small elegiac piece beginning with salutation
شاعری
- ہر روز اٹھ مجرا کریں درکار یک صد گرپڑیں
بے شرم آپس موں لڑیں یہ نوکری کا خبط ہے - یوسف لاگے چلانے بادشاہی
کریں مجرا سو لکھ در لکھ سپاہی - باگ بکری پانی پیویں ایک جا
سامنے تیرے ہے مجرا تب مرا - مجرا شب وصال میں لی بیشی حساب
فرقت میں ایک بھی نہ فلک نے گھٹائی رات - یہ نہ جانا ہے مرے دم سے لگی اک بیمار
رو کے مجرا تو لیا اور نہ کہا برخوردار - یا دو تفنگی نین اوسو کا تفنگ لے ہات میں
رنجک لگا کر ناز کا بیٹھے ہیں مجرا جوڑ کر
محاورات
- حجرہ بھی مجرا بھی
- رام جھروکے بیٹھ کے سب کا مجرالیت جیسی جاکی چاکری ویسا اس کو دیت
- مجرا بجا لانا
- مجرا پانا
- مجرا دینا
- مجرا عرض کرنا
- مجرا لینا
- مجرا کرنا
- مجرا ہونا
- کسی کا سلام نہ مجرا