خرچ کے معنی

خرچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَرْچ }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم ہے۔ امکان ہے کہ عربی کے لفظ |خرچ| سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ہے۔, m["(ع خَرَجَ، نکلنا)","آمد کا نقیض","دیکھیے (خرج)","صرف کرنے کی چیز","گزر بسر کرنے کے لئے روپیہ پیسہ","کام میں لانا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خَرْچوں[خَر + چوں (و مجہول)]

خرچ کے معنی

١ - صرف، صرفہ، آمد کا نقیض۔

"سارے میونسپل کمشنر جمع کئے جا رہے رہیں خرچ کا تخمینہ ہو رہا ہے" (١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٢٤)

٢ - صرف کرنے کی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ۔

"تم ہم سے زاد راہ، خرچ سفر لو یہاں سے چلے جاؤ" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٩١:٣)

٣ - استعمال، کام میں لانا۔

"ٹین کان فوشر . کی سرحد میں ایک قسم کا موم پیدا ہوتا ہے جس کی بتیوں کا خرچ سوا شہنشاہ اور ان کے عزیز جو قرابت قریبہ رکھتے ہیں دوسری جگہ منع ہے" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ٤٨:١)

٤ - [ ریاضی ] نکالا ہوا، باقی بچا ہوا۔

"جمع کے عدد منقوص اور خرچ کے عدد کو منقوص بہ کہتے ہیں" (١٨٥٦ء، فوائد الصبیان، ١٥)

خرچ کے مترادف

زر, صرف, دھن, بھتا, نفقہ

استعمال, اصراف, بہا, تصرف, خرج, خرچہ, دولت, دھن, روپیہ, زر, صرف, صرفہ, قیمت, لاگت, مال, مصارف

خرچ کے جملے اور مرکبات

خرچ پانی

خرچ english meaning

Outgoingsdisbursementsoutlayexpenditureexpenses; means of meeting expensesresources; pricecostcharge debitthe debit side (of an account)allowancedisburesment ; allowancedisbursement ; allowanceexpenditure ; expenseharemspendingsteward

شاعری

  • کعبہ سے کر نذر اُٹھے سو خرچ راہ اے ادائے ہوئے
    ورنہ صنم خانے میں جاز ناز گلے سے بندھاتے ہم
  • کام آئے گا عمل سے عقیدہ کتاب کا
    باتوں کا جمع خرچ نہیں دن حساب کا
  • خرچ بالائی ملے جاتا ہے دست غیب سے
    گنج باد آورد ہے اپنے اڑانے کے لیے
  • ہیں سلیماں کے نوکراں انشا
    کیوں نے اپنے ہوں بادشاہی خرچ
  • کیا شکر حق کا عنایت سمج
    کیے مل کوں دونوں کندوری خرچ
  • عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ
    اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہیے
  • حوصلہ ہے فراخ رندوں کا
    خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے
  • نفع کبھو‘ دیکھا نہیں ہم نے ایسے خرچ اٹھانے پر
    دل کے گداز سے لوہو روئے داغ جگر پہ جلائے بھی
  • خرچ بالائی ملی جاتا ہے دست غیب سے
    گنج باد آو رد ہے اپنے اوڑانے کے لیے
  • یاد میں اس کی قامت کی میں لوہو رو رو سوکھ گیا
    آخر یہ خمیازہ کھینچا اس خرچ بالائی کا

محاورات

  • اسی کی آمد چوراسی کا خرچ
  • اسی کی آمدنی چوراسی کا خرچ
  • بدیا (تو) وہ مال ہے جو خرچت دگنا ہو۔ راجہ راؤ چورتا چھن نہ ساکے کو
  • جتنی آمدنی اتنا خرچ
  • جمع خرچ کرنا لکھنا
  • جو گدھے جیتیں سنگرام تو کاہے کو تازی خرچیں دام
  • جہاں خرچ نہیں وہاں ہر ایک گانٹھ کا پورا
  • خرچ پر ‌خرچ ‌رہنا
  • خرچ سے سمندر خالی ہوجاتا ہے
  • خرچ گھنا اور پیدا تھوڑی کس پر باندھوں گھوڑا گھوڑی

Related Words of "خرچ":