مجری کے معنی

مجری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَج + را }{ مِج + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں تحریراً مستعمل ہوا۔, ١ - ایک سو میل کا پیمانہ جو ماضی میں سمندر کی پیمائش اور جہاز کی رفتار ناپنے کے لیے مستعمل تھا۔

حری جاری مَجْریٰ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ

مجری کے معنی

١ - جاری ہونے کی جگہ، ندی یا دریا کا راستہ؛ نہر، نالی؛ (اجرام فلکی کا) مدار، دائرۂ گردش۔

"بعض جزیرہ نما ندیوں. کے مجریٰ کے ساتھ ساتھ گھرے ہوئے ہیں۔" (١٩٣١ء، خلاصۂ طبقات الارض ہند، ٧٠)

٢ - سانس وغیرہ کے گزرنے کا راستہ، مثلاً حلق۔

"وہ مجری کے تنگ ہونے کی وجہ سے بہت ہی مشکل سے سانس لیتی تھی۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٧٥)

٣ - [ عروض ] حرف روی کی حرکت، قافیے کی حرکات میں سے ایک یعنی حرف وصل سے پہلے روی کی حرکت۔

"مجریٰ: لغوی معانی جاری ہونے کی جگہ اور اصطلاح میں حرف روی کی حرکت کو مجریٰ کہتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، میزان سخن، ١٣٥)

١ - ایک سو میل کا پیمانہ جو ماضی میں سمندر کی پیمائش اور جہاز کی رفتار ناپنے کے لیے مستعمل تھا۔

Related Words of "مجری":