مجلس صدارت کے معنی
مجلس صدارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَج + لِسے + صَدا + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مجلس| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |صدارت| لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
مجلس صدارت کے معنی
١ - کسی کمیونسٹ تنظیم خصوصاً سپریم سوویت میں اسٹینڈنگ کمیٹی نیز اس طرز کی مستقل انتظامی کمیٹی، کسی جلسے میں بیک وقت کئی صدور کی اجتماعی نشست۔
"ایک مجلس صدارت" (Presidium) کا قیام عمل میں آیا۔ (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٩٥:٣)