محبوب الہی

{ مَح (فتحہ م مجہول) + بُو + بے + اِلا (ا بشکل مد) + ہی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محبوب| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم |الٰہ| کے آخر پر |ی| بطور حرف زائد لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء کو"محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر )

محبوب الہی کے معنی

١ - خدا کا پیارا؛ مراد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔

 ہے ترک وطن سنت محبوبۖ الٰہی دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی (١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٧٤)

٢ - حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کا لقب۔

"محبوب الٰہی کا خطاب حضرت کی حیات میں مشہور ہو گیا تھا۔" (١٩٩٦ء، نظام الاؤلیاء، ٢٢)